گلبرگہ7ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)شہر گلبرگہ میں موٹر گاڑیوں کی زیادتی اور پارکنگ کی شکلات کے پیش نظرسٹی بسوں کو بس شیلٹرس میں ٹہرانے یا بسوں کے پارکنگ کرنے کے مقامات پر ہیپارک کروانیکے ڈپٹی کمشنر گلبرگہ اجول کمار گھوش نے بسوں کو چلانے والے محکموں اوراداروں کے عہدہ داران کو حکم دیا ہے ۔ انھوں نے عہدہ داران سے کہا ہئے کہ اس معاملہ میں وہ بس ڈرائیوروں اورکنڈکٹروں کو سختی کے ساتھ صحیح مقام پر بسوں کوپارک کرنے کی تاکید کریں ۔ انھوں نے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر بسوں کی پارکنگ کے لئے نئے بس شیلٹر تعمیر کروائے جائیں ۔